وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے زرتاج گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیگل ایشو پر سیاست نہ کی جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر قانون نے اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ ہے، دریائے روای پر پانی کا حق بھارت کا ہے اس میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع نہیں کرسکتے۔
وفاقی وزیر کے جواب پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ وزیر قانون نے دریائے راوی پر بھارت کا حق تسلیم کیا، یہ افسوس کی بات ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے زرتاج گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیگل ایشوز پر تو سیاست نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1960 میں یہ معاہدہ ہوا، بھارت اس معاہدے سے نکلنا چاہتا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو روک رکھا ہے۔
وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مسئلے پر دونوں ممالک میں جنگیں بھی ہوئی، کشن گنگا کے مسئلے پر پاکستان کو کامیابی ہوئی ہے۔