• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹرسائیکل سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل اوردیگر سامان سے محروم ہو گئےتفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو حمزہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر 5لاکھ مالیتی کا موبائل سمیت نقدی ایک لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بدھلہ سنت پولیس کو مسعود نے بتایا کہ 2ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت ایک لاکھ60ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چوری کے واقعات میں تھانہ الپہ کے علاقے زاہد کی ورکشاپ سے نامعلوم چور 2ہک ٹرالی بیرنگ،رم ٹرالی ،ٹرالی حب،گرینڈر ،پانی والی موٹر ،تھانہ کپ کے علاقے سلطانہ اقبال کے گھر کا سوئی گیس میٹرجبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے نامعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے گئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید