• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ڈیلر سمیت دو افراد کی خودکشی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پراپرٹی ڈیلرنے خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ فیز7میں پراپرٹی ڈیلر ارشد جمال نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔دریں اثناءتھانہ آبپارہ کے علاقہ میں 30 سالہ بنک ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق کرایہ پر رہائش پذیر واجد بخاری نے اپنی  نبض کاٹ کر خودکشی کی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گڑھی دوپٹہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اسلام آباد کے  ایک بنک میں ملازمت کرتا تھا۔
اسلام آباد سے مزید