• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا خصوصی انٹرویو! خاتون کرکٹر بسما معروف کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد، ڈاکٹر علی فرحان رضی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

کراچی (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کا پہلا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات10بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ میزبان سلیم صافی ہیں۔ ٭ خاتون کرکٹر بسما معروف کا کہنا ہے کہ میری پیدائش کے وقت بھائی کی خواہش تھی کہ اس کا ایک اور بھائی ہو جس کے ساتھ وہ کرکٹ اور دیگر مشکل گیمز کھیل سکے لیکن جب میں اُس کے ساتھ لڑکوں والے گیمز کھیلنے لگی تو اس کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔ مکمل احوال ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭ ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کہا ہے کہ والدین اور پاکستان سے محبت کی وجہ سے امریکا کی شہرت چھوڑ دی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلی گفتگو شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگی۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید