• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے میں مذاکرات بےنتیجہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر ، تنویر ہاشمی ) ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں میں پانچ لاکھ سےز ائد نان فائلرز کی موبائل فون سم بلاک کرنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدے داروں نے ملاقات کی ہے۔

 نمائندہ دی نیوز کے ٹیلی کام کمپنیوں کے ترجمان سے رابطے پر بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ہونیوالے اجلاس میں تکنیکی اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہےجبکہ موبائل فون سم بلاک کرنے کے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں دوبارہ مذاکرات ہونگے ، ٹیلی کام آپریٹریز نے سمیں بلاک کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

 اس حوالے سے دی نیوز کے چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب ایف بی آر کےذرائع نے بتایا ہےکہ ٹیلی کام کمپنیوں اور ایف بی آر میں موبائل فون سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید