کوئٹہ(پ ر)بی این پی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے پارٹی کے سابقہ نامزد امیدوار شیر افگن بزدار کو ان کے گھر سےلاپتہ کرانے کو ماورائے عدالت عمل اور لاقانونیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی افراد کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کیچ تربت میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابقہ ایم پی اے کے گھر پر حملہ اور دھماکہ کرنے، کڈھ کوچہ مستونگ میں قبائلی رہنما حاجی گل جان کے گھر پر آئے دن چھاپہ اور رات کے اندھیرے میں چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی بھی مذمت کی ہے۔ گوادر میں باڑھ لگانے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں میں تیزی لانے پر بھی بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پچھلے دنوں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اور پرلت، چمن میں نہتے اور بے گناہ تاجروں پر فورسز کی طرف سے حملہ اور دو نوجوانوں کی شہادت اور دیگر کو زخمی کرنے کی بھی مذمت کی ہے۔