• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ادارہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، پنجاب حکومت

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوئی ادارہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، اب ہمیں کوئی اور بتائے گا کہ لاہور میں لائٹیں کون سی اور کس رنگ کی ہونی چاہئیں ؟ کہا جا رہا ہے کہ بچیوں کو بائیکس دینے سے لڑکے چھیڑ ینگے، حکومت کام کررہی ہے تو باقی اداروں کو بھی ذمہ داری اٹھانا پڑ یگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ، اگلے سال مہنگائی میں گیارہ فیصدتک کمی ہوگی ، ،صوبہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 17 فیصد تک آگئی جلد مزید کم ہوگی۔ دو ماہ میں پنجاب میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے سستا ہوا روٹی کی قیمت 16 روپے سے بھی مزید کم ہوگی ۔ عام آدمی کا مسئلہ ڈالر کی قیمت یا جی ڈی پی نہیں بلکہ عام آدمی کا مسئلہ سستی روٹی ، سبزیاں کتنی سستی ہوئیں، مہنگائی میں کمی ہورہی یا اضافہ ہو رہا ہے؟ بیکری مصنوعات کی قیمتوں بھی کمی ہوگی جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا بہت سے مافیاز اٹھے کہ روٹی سستی نہیں ہونے دیں گے ۔ مرغی کے گوشت میں 230روپے فی کلو کمی ہوئی، پیاز ساڑھے تین سو روپے کلو تھا اب ایک سو بیس روپے میں دستیاب ہے، ٹماٹر پچاس روپے میں دستیاب ہے آلو چالیس روپے سستا ہوا ہے۔ جب مریم نواز نے حلف اٹھایا تو آٹے کا تھیلا 28سو روپے کا تھا اب وہ تھیلا 18سو روپے میں مل رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید