• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پبلک ٹوائلٹس سیاحوں کی توجہ کا مرکز کیوں؟


جاپان میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پبلک ٹوائلٹس سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ٹوکیو شہر میں بنائے گئے ان ہائی ٹیک پبلک ٹوائلٹس کو جراثیم لگنے کے خطرات سے بچنے کے لیے کچھ اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کم سے کم پڑے۔

یہ ٹوائلٹ ’کانٹیکٹ لیس‘ ہیں جس میں دروازہ کھولنے سے نل کھولنے تک ہر کام ہاتھ کا استعمال کیے بغیر صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے یعنی ٹوائلٹ کے سامنے جا کر جیسے ہی آپ کہیں گے ’اوپن دی ڈور‘ تو ٹوائلٹ کا دروازہ کھل جائے گا۔

ہاتھ کا استعمال کم ہونے کی وجہ سے جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان ٹوائلٹس کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹوائلٹس میں اپنی مرضی کا میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں نپون فاؤنڈیشن نے یہ منصوبہ 2020ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہر ایک کی ٹوائلٹ تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید