کراچی (نیوز ڈیسک ) اسٹیٹ لائف آف پاکستان 2023ء میں شاندار کارکردگی کا جشن منارہی ہے ، اس موقع پر اسٹیٹ لائف انشورنس نے پالیسی ہولڈرز کیلئے ’’خوشحالی بونس ‘‘ کا اعلان کردیا ہے ۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے مطابق یہ بونس 31دسمبر 2023ء تک نافذ منافع میں شامل تمام پالیسیو ں کیلئے 10ارب روپے کا یک وقتی نفعی بونس بھی شامل ہے۔ یہ خصوصی بونس 2023کیلئے 109.7 ارب روپے کے مختص کردہ سالانہ نفعی بونس میں شامل ہوکر کل سالانہ نفعی بونس کو 119.7ارب روپے تک پہنچادے گا جو 2022ء کے مقابلے میں حاصل کردہ نفعی بونس سے 23فیصد زائد ہے ۔