• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی ایڈہاک ازم کا شکار، ریکٹر سمیت تمام انتظامی پوسٹیں خالی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )کامسٹس یونیورسٹی مکمل طور پر ایڈہاک ازم کا شکار ہو گئی ، ریکٹر کنٹرولر امتحانات ، رجسٹرار سمیت تمام کیمپس کے ڈائریکٹروں کی پوسٹیں خالی ، ریکٹر آفس کے ذرائع کے مطابق ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی کی پوسٹ پچھلے 2سال سے خالی ہے ، اس پوسٹ کا عارضی چارج پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر کے پاس ہے ، رجسٹرار کی پوسٹ بھی کافی عرصے سے خالی ہے ، جس کا ایکٹنگ چارج ڈاکٹر شمس القمر کے پاس ہے ، ریکٹر آفس ذرائع نے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ریگولر ریکٹر کی تعیناتی تک کیمپس ڈائریکٹروں کی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید