• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبالؒ پاکستان اور بیرونی دنیا میں پل کی حیثیت رکھتے ہیں‘ مشاہد حسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ علامہ اقبالؒ پاکستان اور بیرونی دنیا کئے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ ایلاف کلب اور علامہ اقبال کونسل کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ فکر اقبال سے راہنمائی لیکر ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ سابق آئی جی اور علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ علامہ اقبال کو قدرت نے ایک خاص مشن کیلئے بھیجا تھا۔ آج علامہ اقبال زندہ ہوتے تو فلسطینیوں کے حق میں سب سے توانا آواز ہوتے۔ آٹھویں جماعت سے ایم اے تک علامہ اقبال کی نظموں کو نصاب میں شامل کیا جائے۔ سابق سفیر جاوید حفیظ‘ پروفیسر ڈاکٹر حمیرا شہباز‘ سجاد افضل چیمہ‘ زینب جہاندار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید