راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، اپنے نامہ نگار سے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے26 کنفرم مریضوں کے باعث اب تک مریضوں کی تعداد6471ہوگئی ۔ سرکاری طور پر رواں برس اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 80 ہے جن میں 10 مریض بینظیر بھٹو ہسپتال، 11ہولی فیملی ، 3 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 4فوجی فاؤنڈیشن جبکہ 52مریض دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔