راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر سردار ثاقب نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چار روز سے راولپنڈی شہر کے تمام تجارتی مرکز بندہونے سے تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے، تاجروں نے کرائے اور ملازمین کی تنخواہیں اور یوٹیلیٹی بل جمع کرانے ہوتے ہیں دور دن سے کاروباری سر گرمیاں بند ہو چکی ہیں، تاجروں کی مشکلات کے پیش نظر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ فی الفور تجارتی سر گرمیاں بحال کرے تمام مراکز کھولنے کی اجازت دے۔ سردار ثاقب نسیم نے کہا ہےکہ چار دنوں میں تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے وہ کیسے پورا ہوگا ،حکومت کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرکے افہام و تفہیم کا رستہ اپنانا چایئے اور فریقین کو کوئی حل نکالنا چایئے تاکہ ملکی معیشت بڑھے اور معاشی سر گرمیاںبحال ہوں۔ انہوں نے کہاہے کہ بازار بند پڑے ہیں جو لوگ دھاڑ داری کرکے اپنے بچوں کو دو وقت کا کھنا دیتے ہیں وہ کیا کریں گے۔