• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکان کی خریداری کیلئے شہری کے 17 لاکھ ہڑپ کر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مکان کی خرید کے لئے شہری سے رقم لے کر ہڑپ کرنے والے 2ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ سول لائنز کو تیمور ارسلان نے بتایا کہ عمران شہزاد اور ارسلان علی نے مجھے مکان خرید کردینے کاکہا جس کے لئے میں نے انہیں 17لاکھ روپے اور اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی دیا اور کہا کہ اگر میں پیر والے دن واپس نہ آسکا تو میرے اکاؤنٹ میں جمع کرا دینا۔ مذکورہ ملزموں نے رقم میرے اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائی ۔ واپس آکرمیں نے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید