• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھادیں وافر مقدار میں موجود اور کنٹرول ریٹ پر دستیاب ،وزیر زراعت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک، عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کی کاشت سے متعلق جاری مہم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکیج سمیت دیگر اہم منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل وذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں ڈی اے پی سمیت دیگر کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے ʼزیادہ گندم اگاؤ پیکج کے تحت زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ کاشتکار درخواستیں 15 دسمبر 2024 تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے حصول کیلیے اب تک 13 لاکھ 21ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 5 لاکھ کاشتکاروں کی ویریفکیشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید