اسلام آباد(عاطف شیرازی،نامہ نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اردو اور انگریزی زبان کا امتزاج ہی ہمارے تعلیمی نظام کا مستقبل ہے ۔انہوں نے اوپن نیشنل کریکولم سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ملک اس وقت ثقافتی بحران کا سامنا کررہا ہےہمیں تعلیمی نظام کو نئے سرے سے تشکیل دینا ہوگاجس میں شناخت اقدار اور ثقافتی ورثہ کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا اس سلسلہ میں ایک ٹیچر ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی پیشہ وارانہ ٹریننگ کی جا سکے گی۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا نصاب کو متحرک اور جدید بنانا ہو گا جو تیز رفتار تبدیلی کے دورمیں طلبا کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔