راولپنڈی( نیوز ر پورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے پروگرام اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈزکیلئے ٹریننگ سیشن کااہتمام کیا جس کا مقصد آرگنائزیشن کے پراجیکٹس کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہدا ف سے ہم آہنگ کرناتھا۔ ایک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ ٹریننگ سیشن میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، سی ای او خبیب بلال، ڈائریکٹر پروگرامز حماداخترسمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مشتا ق مانگٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی اوربین الاقوامی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل ایسے ٹریننگ سیشن کاانعقاد کرتی ہے جن کے ذریعے ٹیم کو جدیدتقاضوں کوسمجھنے اورتیزی سے بدلتے حالات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیارکیاجاسکے۔ فلاحی پراجیکٹس میں ہماراپاکستان سمیت دیگرممالک کی حکومتوں،اقوام متحدہ سمیت مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں سے اشترا ک جاری رہتا ہے جس کا مقصدپاکستانی عوام کی فلاح وبہبود اور مصیبت میں گھرے انسانوں کوریلیف پہنچاناہوتاہے۔