پشاور ( لیڈی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن خیبرپختونخوا نے اپنے مطالبات کےلئے گورنمنٹ کالج پشاور سے پشاور پریس کلب تک مارچ کیا اور احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا جسکی قیادت صوبائی سنئیر نائب صدر مصور شاہ اور سیکرٹری اطلاعات عادل اعوان نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا 48گھنٹوں کے اندر اندر کیمپس ایس ایچ او اسد اللہ اور دیگر نفری کو برطرف کیا جائے اور انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اگر قانونی و محکمانہ کارروائی نہ کی گئی تو ایم ایس ایف صوبہ گیر ہر ڈویژن کی سطح پر اس واقع کے خلاف پر امن احتجاج کرینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد ہوگی۔