• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے پی کا آتشزدگی سے متاثرہ کارخانے کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز حیات آباد انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیااور انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے خاکستر ہونیوالے کارخانے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر غضنفر بلور، زمونگ ٹیکسٹائل(ڈینز) فیکٹری کے مالک شیرازالدین، جمیل نواز سمیت دیگر تاجر برادری موجود تھی۔گورنر خیبرپختونخوا کو انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر اور دیگر تاجر برادری کیجانب سے کارخانے کو اربوں روپے کے نقصان سے متعلق آگاہ کیاگیا۔
پشاور سے مزید