پشاور (خصوصی نامہ نگار) مشیر صحت احتشام علی نے حیات آباد میں زیر تعمیر خیبرانسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا،ایڈیشنل سیکرٹری صحت فیاض شیرپاؤ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت نے مشیر صحت کو ہسپتال کے تعمیر اتی مراحل اور اس میں شامل دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ مشیر صحت نے ٹھیکیدار، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔