پشاور( وقائع نگار ) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے گڑ منڈی اور فروٹ منڈی میں ان / آؤٹ ٹیکس فیس نافذ کر د ی، ٹیکس کے نفاذ کے بعد گزشتہ روز وصولی شرو ع کردی گئی جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا اور میئر پشاور سے رابطہ کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا جس میں میئر پشاور زبیر علی، ڈائریکٹر جنرل سید وقاص علی شاہ ، ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایاز خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس چیئرمین ارباب وصال ،چیئرمین ولی محمد ودیگر چیئرمین اور گڑ منڈی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔