• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی کا آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری کی بحالی کا مطالبہ

پشاور (جنگ نیوز) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹر ی میں ہونے والی آتشزدگی سےخیبر پختونخوا حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فیکٹری کی بحالی میں بھرپور تعاون کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی اے پی ایوب زکوڑی، صد ر ایس سی سی آئی فضل مقیم، گروپ لیڈر ایس سی سی آئی غضنفر بلور، ڈائریکٹر ڈینز انڈسٹریز اسماعیل جان اور سینئر نائب صدر آئی اے پی حارث مفتی نے کہا کہ ابتدائی طور پر آگ بجھانے والی چھ گاڑیاں کمپنی کی طرف سے فراہم کی گئیں لیکن پی ڈی اے کی جانب سے تعاون نہ ملنے پر بحالی کے کام میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریسکیو 1122کی دو گاڑیاں حادثے کے 20منٹ بعد پہنچیں لیکن ان میں بھی ایک میں پانی نہیں تھا۔
پشاور سے مزید