پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقے متنی میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ریونیو دربار منعقد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر متنی عائشہ طاہر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الیاس خان سمیت تحصیلداران،نائب تحصیلداران، گرداوران، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔ریو نیو دربار میں بیشتر درخواستوں پر موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے حل کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔