• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ غیر معیاری اور مس لیبل مختلف اشیاء برآمد

پشاور ( وقائع نگار ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مردان اورنوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور غیر معیاری اشیاء برآمد کرکے متعلقہ فیکٹریوں اور گوداموں کو سیل کردیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان میں شیرآباد کے علاقے میں واقع ایک مصالحہ جات فیکٹری پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا اور صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔ فیکٹری سے 54 کارٹن مس لیبل مصالحہ جات، 12 کلو غیر معیاری رنگ، اور زائد المیعاد فلیور برآمد کیے گئے۔ غیر معیاری ومضر صحت اشیاء، مس لیبل پراڈکٹ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔اسی طرح مردان میڈیکل کمپلیکس کی کینٹین کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال، غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر کچن کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کیمطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوابی روڈ پر واقع پاپس یونٹس کی بھی چیکنگ کی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ایک یونٹ سے 300 کلو مس لیبل اور زائد المیعاد مصالحہ جات اور 50 کلو پیکنگ میٹریل برآمد ہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا۔
پشاور سے مزید