پشاور ( جنگ نیوز )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) نے پیپر بیسڈ ٹیسٹنگ کو بتدریج ختم کرکے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کروانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، جس سے ٹیسٹنگ کے عمل میں جدت، شفافیت اور سہولت کا نیا دور شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ایٹا جلد ہی خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کے معاہدے طے کرے گا۔