پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ منصوبہ میں غبن کی شکایات پر محکمہ صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اپردیر اور صوابی میں بے قاعدگی کے چند واقعات سامنے آئے تھے ان ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے ہسپتالوں کے پینل سے نکال دیا گیا گیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب ڈاکٹروں پرپابندی لگادی گئی ہے صوبائی اسمبلی میں مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ 2015سے لے کر اب تک 92ارب روپے لوگوں کے مفت علاج پر لگائے گئے ہیں۔