• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے، تقویم الحق

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور تقویم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے، طلبہ یونین کی بحالی اسلامی جمعیت طلبہ کا دیرینہ مطالبہ ہے، ماضی میں قومی اسمبلی اور سندھ و بلوچستان اسمبلیوں میں بھی اس طرح کے اعلانات کئے گئے مگر ان اعلانات کو یقین اور عملی صورت میں ڈھالنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک مثبت قدم ہے، تاہم فی الفور انتخابات ہی طلبہ کا اعتماد بحال کرسکتے ہیں۔
پشاور سے مزید