پشاور(جنگ نیوز)مرزا عبدالرحمن فاونڈر صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سابقہ چئیرمین کوآرڈینیشن فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان موجودہ ممبر جنرل باڈی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ چائنا سے واپسی پر لاپتہ ہیں غیر منتخب آور غیر متعلقہ افراد کیپیٹل آفس میں غیرقانونی قانونی طور پر دفتری عملہ کو ناجائز طریقے سے تنگ کر رہے ہیں ۔جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹریڈباڈی اور تاجروں اور ایسوسی ایشن کو اس پر سخت تشویش ہے کیونکہ یہ ادارہ بزنس کمیونٹی کے ٹریڈباڈیز کے مفادات کے تحفظات کا ادارہ ہے جس میں غیرقانونی قانونی طور پر ناجائز یو بی جی گروپ کا ممبر غیرقانونی مراعات کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کی تنخواہ پر مراعات لے رہا ہے۔