پشاور ( لیڈ ی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے درمیان کارپٹ واشنگ اینڈ فنشنگ سنٹر کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق ہوا ہے۔ اس ضمن میں سرحد چیمبر ایک جامہ تجاویز مرتب کرکے ایس آئی ڈی بی کو پیش کرے گا تاکہ اس منصوبہ پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کارپٹ کی صنعت و معیار کو مزید بہتری اور ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔