ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام بنجر زمینوں پر بائیو انرجی کی حامل فصلات کی کامیاب کاشتکاری کے موضوع پر سیمینار ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ انفارمیشن کو عملی جامع پہنانا یونیورسٹی کا کام ہوتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے سائنسدانوں کی کاوشوں سے ہم نئے سے نئے افق اجاگر کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر یاسر اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی چائنہ نے کہا کہ دور حاضر کے پیش نظر بائیو ماس پیدا کرنے والی فصلات وقت کی اہم ضرورت ہیں جس میں مختلف گھاس کی اقسام جیسے سورج گراس، چاول ،گندم وغیرہ کا بچا ہوا بائیو ماس شامل ہے۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نےبتایا کہ پاکستان میں کافی زمین سیم و تھور کا شکار ہے جہاں ایسی فصلات کو لگایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر باقر حسین نے کہا کہ ریسرچ اور زرعی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرے تو نئی فصلات کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر محمد شاہد ڈاکٹر، مقرب علی،ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر شازیہ حنیف اور محمد علی رضا بھی موجود تھے ۔