ملتان (سٹاف رپورٹر) ایپکا ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایم ڈی اے چوک ملتان میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت ایپکا پاکستان کے چیئرمین رانا اقبال نون نے کی ،رانا اقبال نون اور مخدوم اظہر گیلانی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپکا ملازمین کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر فوراً عمل کروایا جائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور 17-A کا قانون بحال کیا جائے ۔