ملتان(سٹاف رپورٹر )ضلع کچہری پیشی پر آنے والے افراد کا جھگڑا احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا ۔تھانہ گلگشت میں درج مقدمہ کے سلسلہ میں مدعی اور ملزم پارٹی کے افراد غلام عباس،عمر اسحاق ، محمد شہباز اور محمد عرفان ضلع کچہری پہنچے تو دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی شروع کردی ،سکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو گرفتار کرکے حوالہ چہلیک پولیس کردیا ۔