• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیبت جیسا گناہ معاشرے میں عام بچنے کی کوشش کرنی چاہئے، الیاس قادری

ملتان ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوا جس میں اراکین شوریٰ ، مختلف شعبہ جات ذمہ داران سمیت قرب و جوار سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ اس موقع پر علامہ محمد الیاس عطار قادری نے بذریعہ ویڈیو لنک غیبت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری گفتگو میں جھوٹ،غیبت،تہمت اور چغلی زیادہ ہوتی ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر جس کی غیبت کی اس کو معلوم ہوگیا تو اس سے بھی معافی مانگنا ہوگی۔اللہ ہم سب کو غیبت، چغلی، جھوٹ جیسے گناہوں سے باز رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ملتان سے مزید