• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول سموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میگا کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ماحول کو سموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میگا کریک ڈاون کا اغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر افس میں منعقدہ ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سموگ کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور انڈسٹریز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع بھر کا خصوصی سروے کر کے ماحولیاتی الودگی پیدا کرنے والے یونٹس کو فوری سربمہر کیا جائے جبکہ کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کو اگ لگانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو اگ لگانے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید