ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 90واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئر مین پیف ملک شعیب اعوان نے کی۔ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔ بورڈ نے 89ویں بورڈ میٹنگ، 55ویں فنانس کمیٹی،54ویں پروگرام کمیٹی اور 11ویں آڈٹ اینڈ رسک کمیٹی کے منٹس کی حتمی منظوری دی۔ایم ڈی پیف نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پی ایس آر پی فیز - 2کا اشتہار بھی شائع کر دیا گیا ہے ۔