ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے مظفرگڑھ کی حدود میں غیر قانونی طور پر قائم دو ٹول پلازوں کے خلاف دائر رٹ درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے مظفرگڑھ کے ضلعی حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ اس سے قبل مظفرگڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی اور تحصیل بار ایسوسی ایشن چوبارہ کے صدر مہر عبدالحمید کی دو مختلف رٹ درخواستوں کی اکٹھے سماعت کی ۔ دونوں پٹیشنرز نے سڑکوں پر غیر قانونی ٹول پلازہ قائم کرنے اور گاڑیوں کے مالکان سے فیس وصول کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں ۔ جمشید دستی کے وکلاء نے ہیڈ محمد والا پراین ایچ اے ٹول پلازہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مخالفت کی ۔