ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کے واقعات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیاہے اس حوالے سےاینٹی کرپشن اور محکمہ صحت کا شہر کے مختلف مقامات پر قائم فارمیسیز پر چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کر لی گئی ہیںبرآمد ہونے والی ادویات میں اوکسیڈل ، انسولین وائلز ، موفیسٹ سمیت دیگر شامل ہیں ان کاروائیوں کے دوران اینٹی کرپشن اور محکمہ صحت کی ٹیم نے سرکاری ادویات فروخت کرنے والی متعدد فارمیسیز کو سیل کردیا ہے۔