• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔بی  زیڈ پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر جوا کھیلتے ہوئے ملزم توقیر عباس کو قابو کیا جس کے قبضے سے داو پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ شاہ شمس پولیس نے آکڑہ پرچی جوا کھیلتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کیاپولیس نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے ۔خاتون کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید