ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز آج سے ہوگا اس سلسلہ میں کھیلتا پنجاب میں شامل کھیلوں کے کنوئینرز کا انتظامی اجلاس زیر صدارت فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا جس میں ترس محی الدین شیخ آصف خرم نقوی انیس خان رانا حبیب منظور لطیفی فوکل پرسن نور خان قیصرانی اظفر عبداللہ نے شرکت کی۔