• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت خراب، اسپتال منتقل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت خراب ہوگئی،  انہیں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا، یاسمین راشد کے معدہ اور پیٹ میں درد ہے، ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

 یاسمین راشد کو 24 گھنٹے انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق جیل سے جاری سلپ پر یاسمین راشد کو تشوشناک قیدی قرار دیا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر 160 اور 110 ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ  صبح سے یاسمین راشد نے کچھ نہیں کھایا، قے کی وجہ سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید