• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے 27 پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا

کوئٹہ( اسٹا ف رپورٹر) ڈی سی کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کی ٹاسک فورس نے مجسٹریٹ عبدالحمید کی سربراہی میں گزشتہ روز شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے27 بھکاریوں کو حراست میں لے کر محکمہ سماجی بہبود کے حوالےکر دیا اس سلسلے سے ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ موسم گرما کے آتے ہی دیگر صوبوںکے پیشہ ور بھکاری کوئٹہ کا رخ کر لیتے ہیں جن میں اکثر جرائم پیشہ عناصر شامل ہوتے ہیں ان بھکاریوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر جناح روڈ، قندہاری بازار ،میزان چوک، لیاقت بازار عبد الستار روڈ اور گردونواح میں کارروائیاں ہورہی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید