• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عدنان قتل کیس کے مرکزی ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کے مرکزی ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سول لائن پولیس نے ملزم سہیل انجم بھٹی کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں کراچی سے جن دو ملزمان دانش بھٹی اور جنید شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے دانش بھٹی نامی شوٹر سہیل انجم بھٹی کا بیٹا ہے اور سہیل انجم کا اس سارے واقعہ کی منصوبہ بندی اور شوٹرز کو اسلحے کی فراہمی سمیت تمام معاملات میں مرکزی کردار ہے، استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش کو حتمی شکل دی جا سکے جس پر عدالت نے اٹھائیس مارچ تک ملزم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ یاد رہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی کو 12فروری کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔
اسلام آباد سے مزید