• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ 30 ہزار والدین پولیو سے انکاری، سندھ اسمبلی وقفہ سوالات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایوان کوبتایا کہ کراچی میں ایک لاکھ 30 ہزار والدین پولیو سے انکاری ہیں،پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرانامشکل ہے، ڈاکٹرز کی بائیو میٹرک حاضری کا سلسلہ دوبارہ شروع کررہے ہیں ، انہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے، نجی شعبے میں زیادہ تنخواہ کے باعث ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں نہیں آنا چاہتے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ شہر میں چنگچی رکشا عدالتی اسٹے کی بنیاد پر چل رہے ہیں، وزیر بلدہات نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے ، صوبائی وزراء نے ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا ،سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت آدھے گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا، ،بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید