• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راچڈیل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمیونٹی کی مبارکباد

بولٹن( ابرار حسین ) راچڈیل کے کونسلر شکیل احمد نے میئر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ان کی یہ تقرری مئی 2024میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کونسل کے پہلے مکمل اجلاس کے بعد کی گئی تھی۔ ان کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سابق میئرز، ڈپٹی لیفٹیننٹ کے ساتھ ساتھ دیگر معزز مہمانوں اور کمیونٹی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، رخصت ہونے والے میئر کونسلر مائیک ہولی، اور میئر مارگریٹ ہولی نے اپنے عہدے کی چین ان کے حوالے کیں۔ یہ تقریب 2019کے بعد پہلی بار راچڈیل ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کا آغاز راچڈیل میوزک سروس کی طرف سے ایک دھوم دھام کے ساتھ ہوا۔ کونسل کے رہنما نیل ایموٹ نے شکیل احمد کی میئر شپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد کئی سالوں سے کونسل میں اپنی اعلیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر انہوں نے شکیل احمد کو مبارکباد پیش کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی اہلیہ میئرس روبینہ اور کونسلر ریچل میسی کے تعاون سے ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے۔ نو منتخب میئرنے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راچڈیل کا میئر منتخب ہونا میرے لیے ایک عزاز کی بات ہے کیونکہ میں اس بارو سے محبت کرتا ہوں اور مجھے اپنے آپ کو راچڈیلین کہنے پر فخر ہے ۔ آج میں جہاں ہوں وہاں تک پہنچنے کے لیے ایک لمبا سیاسی سفر طے کیا ہے اور یہ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اگر میری والدہ اور والد آج ہمارے ساتھ ہوتے تو انہیں بھی انتہائی فخر ہوتا اور میں اپنی کونسل میں اپنے علاقے کیلئے کام شروع کرنے اور ایک مثبت فرق لانے کا منتظر ہوں۔ میری میئر اور کنسرٹ کے ساتھ مل کر ہم اپنے تمام خیراتی اداروں کو سپورٹ کرنے اور ایک قابل ذکر رقم اکٹھا کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کا منتظر ہوں۔شکیل احمد کا آبائی تعلق آزاد کشمیر کے علاقے چھترو سے ہے اور وہ1981 میں آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے ابتدائی عرصہ کوونٹری برمنگھم میں گزارا، بعد ازاں انہوں نے براڈفیلڈ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 1984 میں راچڈیل میں مکمل سکونت اختیار کرلی۔ انہوں نے ہیوی گڈز وہیکل ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے، حلقے کے عوام کے اصرار پر 2012 میں عملی طور پر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور اسی سال بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر کنگز وے وارڈ کی نمائندگی کیلئے منتخب ہو گئے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر نہ صرف برطانیہ بلکہ آزاد کشمیر سے بھی ان کے عزیز واقارب اور دوست احباب کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، جبکہ نومنتخب میئر کی رہائش گاہ پر بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، نو منتخب میئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بحیثیت راچڈیل میئر تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے دونوں تہذیبوں کے تعلقات کو مستحکم اور قریب کریں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام کے ساتھ بہتر ریلشن شپ قائم کریں کنسورٹ ریچل میسی گزشتہ 6 سالوں سے کونسلر ہیں۔ تقریب کے دوران کونسلر مائیک ہولی کو ماضی کے میئرز کا تمغہ پیش کیا گیا۔ کونسلر جیمز گارٹسائیڈ نے کونسلر ہولی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے فنڈ ریزنگ اور توانائی کے لیے گزشتہ سال بطور میئر: "مائیک نے اپنے شاندار میئر سال کے دوران انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے میئر شپ کے باعث بہت زیادہ لوگوں سے ملاقات کی ہے اور گزشتہ 12 مہینوں میں اس سے زیادہ مقامات کا دورہ کیا ہے جتنا کہ بہت سے لوگ زندگی بھر میں نہیں کریں گے۔ ریٹائر ہونے والے میئر، کونسلر مائیک ہولی نے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ کتنا شاندار سال رہا ہے، ہمیں بہت سارے رہائشیوں، خیراتی اداروں، کمیونٹی گروپس، رضاکاروں، کاروباری شخصیات سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے اور یہ دیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے اور یہی وہ بات ہے جس سے متاثرہ ہو کر اپنے بارو میں جشن منانا ہے۔ بہت سے قیمتی لمحات، کے علاوہ حیرت انگیز طور پر بحال شدہ ٹاؤن ہال کو دوبارہ کھولنے کے لیے ربن کاٹنا میرے لیے ہمیشہ باعث فخر رہے گا اس سال کے لیے کونسل میں ڈپٹی میئر کین ایمسلے کے ساتھ کونسلر جینٹ ایمسلے ہوں گی۔ تقریب کے دوران انہیں بھی اپنی چین پیش کی گئی اس موقع پر راچڈیل کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے چوہدری شکیل احمد کو مبارکبا دیتے ہوے اسے پاکستان اور آزاد کشمیر کمیونٹی کیلئے فخر قرار دیا اور کہا کہ کمیونٹی کے اندر اتحاد اتفاق کی فضا قائم ہو تو ایسی کئی کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی خیر مقدم کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل چوہدری عدالت، چوہدری خالد محمود، کونسلر راجہ افتخار احمد، محمد شریف، شکیل سلیمان، بابو علی اصغر، قاری سمندر خان، محمد یونس راجہ، محمد جمیل راجہ، محمد خان، جاوید اختر، فاروق قریشی، چوہدری بشیر رٹوی، بولٹن سے صوفی عثمان، مشتاق کونسلر، خرم رؤف، پی پی پی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، چس نے تیار کیا تھا اور اس میں را کے ڈھول کی تھاپ پر انتہائی ولولہ انگئز انداز میں پر جوش طریقے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید