• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ، پی ایس پی انضمام جبری کروایا گیا، عشرت العباد کا پاکستان آنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما،سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ اور پی ایس پی کا انضمام آرگینک نہیں جبری کروایا گیا،انضمام کے بعد متحدہ کے بہت سے لوگ غیر فعال ہوگئے ہیں،انضمام کے وقت سب کو ایک ساتھ ملانا چاہیے تھا،میں پہلے پاکستان واپس آکر خرابی پیدا نہیں کرنا چاہتا تھا،میں نے متحدہ کو پورا موقع دیا کہ شہر کے لیے کام کریں مگر وہ کر نہ سکے، میں پاکستان آکر متحدہ سمیت کسی کو چیلنج نہیں کرونگا، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،نئی پارٹی میں جانا ہے نہیں جانا اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،میں پاکستان کے ذہین ، باصلاحیت اور اثر انگیز لوگوں کو جمع کرنا چاہتا ہوں،کامران ٹیسوری اچھا کام کررہے ہیں ان سے رابطہ ہے،سیاسی جماعتوں کے کھیلنے کے لیے بہت بڑا میدان ہوتا ہے،اسٹیبلشمنٹ کا اپنا مزاج ہوتا ہے،اسٹیبلشمنٹ سے غلطی ہوسکتی ہے مگراسٹیبلشمنٹ کبھی اینٹی اسٹیٹ نہیں ہوسکتی۔
اہم خبریں سے مزید