• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار ختم، بغیر سرپرائز پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کی رونمائی، رفتار پر انحصار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے طویل انتظار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے چہروں کی رونمائی کردی۔ پانچ فاسٹ بولرز شامل کرکے رفتار پر انحصار کیا گیا ہے۔ کوئی سرپرائز نہیں، حارث رؤف فٹ ہوچکے ہیں۔ جمعے کو دن بھر یہ خبریں گردش کرتی رہی کہ چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور خط کے ذریعے کمیٹی سے جواب طلبی کی۔ تاہم شام ڈھلتے ہی پی سی بی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بابر اعظم کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، فخرزمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ کوئی ٹریولنگ ریزرو شامل نہیں ہے۔ ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔2009میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2007اور 2022میں فائنل کھیلا۔ 2010 ۔2012 اور 2021 میں پاکستان سیمی فائنل کھیل چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید