• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجردوست اسکیم کے تحت 18 ہزار371 ریٹیلرز رجسٹرڈ

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ تاجر دوست اسکیم کے تحت یکم اپریل سے25مئی تک 6شہروں سے مجموعی طور پر18ہزار371ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اتوار کو ایف بی آر کی طرف سے اس ضمن میں جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 ہزار 472 ریٹیلرز اور اسکیم کے علاوہ 3 ہزار 899 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے5 ہزار 303، لاہور سے 5 ہزار 112 اور اسلام آباد سے 1 ہزار 567 ریٹیلرز نے اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی سے 2 ہزار 138، پشاور سے 1 ہزار 534 ، کوئٹہ سے 980 اور دیگر شہروں سے 1 ہزار 737 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔