اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہےکہ حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں کاروائیوں کے دوران 13 ہزار سے زائد سلو میٹرز ، ٹمپرڈ میٹرز اور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرنے والے صارفین کو آئیسکو کی ڈیٹیکشن ٹیموں نے 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے اور 1 ہزار 396 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ، انہوں نے کہا کہ آئیسکو ریکوری ٹیموں نے ریجن بھر میں 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 ارب 8 کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کئے ،انھوں نے کہا کہ آئیسکو ڈیٹیکشن اور ریکوری ٹیموں کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل پولیس اور دیگر اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔