• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، محمد علی شاہ کی تعیناتی ہوسکتی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں میں افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ اور تبدیلی کی تیاریاں، ڈی جی ایس بی سی اے، میونسپل کمشنر کے ایم سی، میونسپل کمشنر حیدر آباد سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو کو بلدیہ عظمی کراچی میں میونسپل کمشنر تعینات کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے اور ان کی جلد تعیناتی کا امکان ہے، تاہم ذرائع کے مطابق کے ایم سی اور ایس بی سی اے کے اسٹیک ہولڈرز کو محمد علی شاہ کی تعیناتی کیلئے اعتماد میں لیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کو اس سلسلے میں اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی بھی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے افسران سے روز اجلاس کرنے میں مصروف ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی، ایس بی سی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے، میونسپل کمشنر حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور ناقص کارکردگی پر بعض افسران کو عہدوں سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید