• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور اور میرا راجپوت نے 59 کروڑ کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا راجپوت نے خطیر رقم کے عوض ممبئی کے علاقے ورلی میں ایک نیا اور پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یاد رہے کہ انکی جانب سے یہ دوسری پراپرٹی کی خریداری ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور انکی اہلیہ اکثر سوشل میڈیا پر زیر تبصرہ رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر دونوں مذکورہ بالا اپارٹمنٹ کی خریداری کے حوالے سے شہ سرخی میں آئے ہیں۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مئی کو ہونے والی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق شاہد اور میرا نے یہ لگژری اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے ورلی کے اوبرائے 360 ویسٹ پروجیکٹ میں 59 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔

یہ اپارٹمنٹ  5,395 اسکوائر فٹ ایریا (پیرا کارپٹ) پر مشتمل ہے اور اسکے تین پارکنگ اسپیس ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید